کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں ایک نجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثہ سینٹ بریجید-ڈی آئیبرویل کے علاقے میں پیش آیا، جو مونٹریال سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر دوپہر تقریباً ڈھائی بجے گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگیا۔
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چار افراد سوار تھے اور حادثے میں چاروں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر نجی ملکیت تھا، تاہم حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔
پولیس اور متعلقہ اداروں نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی وجہ کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا۔
PNP
Comments are closed.