ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے عمان کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ بھارت نے بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کی فائنل فور لائن اپ مکمل ہوگئی۔ یکم اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا جبکہ ملائیشیا کی ٹیم کوریا کے مد مقابل ہوگی۔
پاکستان نے پول بی کے آخری میچ میں عمان کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے ہیٹ ٹریک اسکور کی۔ سفیان خان نے دو، غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان نے پول بی کے پانچ میچز میں سے چار میں کامیابی حاصل کی جبکہ ملائیشیا کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پانچ میچز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے 28 گول کیے اور 8 گول اس کے خلاف ہوئے۔
پول اے کے آخری میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو دس گول سے شکست دیگر گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
PNP
Comments are closed.