کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلشن اقبال میں مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس خواتین کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور ساڑھے سات لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ، ڈاکوؤں نے گھریلو خواتین کو خوفزدہ کرنے کے لیے انھیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا ، گلشن اقبال پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 2 میں گھر کے اندر مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
گلشن اقبال پولیس نے واردات کا مقدمہ نمبر 650 سال 2026 بجرم دفعہ 397 چونتیس کے تحت گھر کے مالک طاہر محمود کی مدعیت میں 4 نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف درج کرلیا جس میں مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ذاتی کاروبار کرتا ہوں پیر کی صبح پونے دس بجے گھر سے کام پر چلا گیا ، 11 بجکر 40 منٹ پر میری بیٹی مریم نے فون کر کے بتایا گھر میں ڈکیتی ہوئی ہے 4 افراد مسلح جو کہ 10 بجکر 35 منٹ پر گھر میں داخل ہوئے اور موجود سب خواتین کو مار پیٹ کی۔
اس دوران گھر میں الماری کے اندر رکھے ہوئے 3 طلائی زیورات کے سیٹ ، بُندے اور چین وزنی 40 تولہ اور دراز میں رکھے ہوئے 7 لاکھ 60 ہزار روپے بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ مدعی کے مطابق اس اطلاع پر واپس گھر آیا اور اب اہلخانہ سے معلومات حاصل کر کے تھانے رپورٹ درج کرانے آیا ہے، میرا دعویٰ 4 اشخاص جو کہ پینٹ شرٹ پہنے ہوئے اور مسلح تھے ، اسلحے کے زور پر 40 تولہ طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔گلشن اقبال پولیس نے مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حولے کر دیا۔
PNP
Comments are closed.