by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے دورے کی تصدیق کر دی

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ہونے والی ملاقات کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

اماراتی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بھی ایک بیان میں کہا کہ نیتن یاہو اپنی اہلیہ کے ساتھ امارات گئے جب کہ دورے میں اسرائیلی حکام بھی ان کے ساتھ تھے۔

اسرائیلی وزیراعظم ایک مختصر دورے پر ابوظہبی پہنچے تھے جہاں انہوں نے اماراتی صدر سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران اس خبر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اماراتی صدر نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے سے قبل اسرائیلی وزیراعظم کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اماراتی صدر سے درخواست کی کہ وہ اس دعوے کی تردید کریں۔ تاہم اماراتی سرکاری بیان میں اس خصوصی درخواست کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا اور صرف دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کو اجاگر کیا گیا۔

PNP

Comments are closed.