اسلام آ باد (نیوزڈیسک)پاکستان کی نجی ایئر لائن ، سیرین ایئر لائنز نے چین کے لیے اپنی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔
اتوار کے روز پرواز کراچی سےروانہ ہو کر اسلام آباد میں رکتے ہوئے بیجنگ کے ڈاکسنگ ایئرپورٹ تک پہنچی جہاں ایک بھرپور استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین خان نے اس فلائٹ آپریشن کے آغاز کو رابطے، سفر اور سیاحت کے ذریعے چین- پاک تعلقات کو آگے بڑھانے میں ایک اور سنگ میل قرار دیا ۔
ان کاکہنا تھا کہ اس سے دونوں ممالک کے عوام کو سفری سہولیات کی بلا تعطل فراہمی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ نجی شعبے کی جانب سے ایئر لائن سروسز کے آغاز سے نہ صرف پاکستان اور چین کے درمیان فضائی پل مضبوط ہوگا بلکہ سرمایہ کاری، تجارت، سفر اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ خلیل ہاشمی نے مزید کہا کہ نیا روٹ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار، سیاحت اور ثقافتی تبادلے میں اضافے کی سہولت فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ فضائی رابطوں میں اضافے کا مقصد سیاحت کے شعبے کی ترقی میں کردار ادا کرنا بھی ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔