ایشین گیمز: مائیک ہیسن فائنل میں پہنچنے پر پاکستان کی پرفارمنس سے مطمئن
پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ایشین گیمز 2026ء کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے پر ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔
اس حوالے سے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ کافی دنوں سے ہوٹل میں رہنے کے بعد کھیل کر اچھا لگا، میچ دیر سے شروع ہوا اور 13 اوورز کا کھیل ہمیشہ ہی مشکل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بولنگ میں ہم نے اچھا پرفارم کیا، فیلڈنگ بھی ٹھیک تھی، مگر بیٹنگ میں پریشر میں آنے کے بعد جس طرح میچ ختم کیا وہ شاندار تھا۔
مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ حسن نواز اور عبدالصمد نے اچھا پرفارم کیا۔
واضح رہے کہ ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی ہے۔
PNP
Comments are closed.