کراچی(پی این پی)وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے کہا کہ ملک لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز ‘‘کے مطابق مصطفٰی کمال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، ماضی میں بھی کوئی اہداف حاصل نہیں ہوئے۔ لانگ مارچ سے کبھی کوئی فیصلہ بھی نہیں ہوا، مسائل کا حل لانگ مارچ نہیں، مل بیٹھ کر بات چیت ہے۔ حکومت کی تبدیلی سے پیٹرولیم مصنوعات سستی نہیں ہوں گی۔
وفاقی وزیر صحت نے مزید کہا کہ پاک، بھارت مئی کی جنگ ختم نہیں ہوئی، جنگ آج زیادہ خطرناک طریقے سے جاری ہے، روزانہ ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں، بھارت جنگ ہارنے کے بعد اب پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.