by Rao Imran Suleman
Rao Nama

میر رضا علی کو آخری بار گھر سے لے جانے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور منظر عام پر آگیا

کراچی (پی این پی) نوجوان میر رضا علی کو آخری بار اس کے گھر سے گلستان جوہر لے جانے والا آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیور احسان اللہ منظرعام پر آگیا۔

ڈرائیور احسان اللہ نے نمائندہ جیونیوز ذیشان شاہ کو بتایا کہ میر رضا علی کے ساتھ ہم طارق روڈ، بہادرآباد، اسٹیڈیم روڈ، ڈالمیا سے ہوتے ہوئے گلستان جوہر پہنچے تھے۔

احسان اللہ نے بتایا کہ گاڑی میں بیٹھنے کے بعد میر رضا علی بہت خوش تھا، اس نے گانے لگائے ہوئے تھے۔

احسان اللہ کا کہنا تھا کہ میر رضا علی نے کہا لوکیشن کو چھوڑیں، جو راستہ میں آپ کو بتاؤں، آپ نے اسی راستے پر چلنا ہے، گلستان جوہر کی جو لوکیشن بتائی گئی، اسی لوکیشن پر میں نے میر رضا علی کو ڈراپ کیا، میر رضا علی کی رائیڈ کا ریکارڈ میری کمپنی اور موبائل ایپ میں بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ میر رضا علی قتل کیس کی کیمیکل ایگزامن اور ڈی این اے رپورٹ کی کاپیاں جیو نیوز نے حاصل کرلی ہیں، رپورٹ کے مطابق میر رضا علی پر تشدد کیا گیا اور شناخت مٹانے کی بھی کوشش کی گئی، میر رضا علی کے ہاتھوں کے فنگر پرنٹ بھی موجود نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق میر رضا علی کی شرٹ کے پچھلے حصے پر گولی کا سوراخ تھا، شرٹ کے سامنے بھی گولی کا بڑا سوراخ موجود تھا، کیمیکل رپورٹ میں شرٹ سے تیزاب کے ذرات بھی ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔



PNP

Comments are closed.