by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فلائی دبئی کا اسرائیل کیلئے تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان

اماراتی ایئرلائن فلائی دبئی نے اسرائیل کے لیے اپنی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
فلائی دبئی کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کے لیے پروازوں کی معطلی تحقیقات مکمل ہونے تک جاری رہے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پروازوں کے محفوظ آپریشن کو ایئرلائن کی اولین ترجیح حاصل ہے۔
فلائی دبئی نے پروازوں کی معطلی سے متاثر ہونے والے مسافروں سے معذرت بھی کی ہے۔

PNP

Comments are closed.