by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی پیپلزپارٹی کی اے ٹی ایم بن چکا، شہر میں اربوں کھربوں کا بھتہ نظام چل رہا ہے، وسیم اختر

کراچی (پی این پی) سابق میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شہر قائد پیپلز پارٹی کی اے ٹی ایم ہے، شہر میں اربوں کھربوں روپے کا بھتہ نظام چل رہا ہے۔

تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کراچی کو کس حال میں لے آئے ہیں، پیپلز پارٹی کے میئر کے پاس سارے محکمے ہیں لیکن یہ ناکام ہو چکے، ہم کب تک ان کی بادشاہی میں زندگی گزاریں گے؟ملک میں ایڈمنسٹریٹو یونٹ بننے چاہییں، کراچی کا رہنے والا ایڈمنسٹریٹو یونٹس چاہتا ہے۔کے فور منصوبے کے 2.7 کلومیٹر کا حصہ ایک سال میں مکمل کیا گیا، اس رفتار سے کے فور 94 کلومیٹر کا پورا منصوبہ 35 سال میں ہی مکمل ہو سکے گا، منصوبہ مکمل ہونے کے باوجود شہر میں ٹینکرز چلیں گے کیونکہ ٹینکرز سسٹم چلنے سے ہی ان کے پیٹ بھرتے ہیں۔میری خوش فہمی بڑھ رہی ہے کہ اب انتظامی یونٹس بن جائیں گے، انتظامی یونٹس و اختیارات کی بات ہم 40 سال سے کر رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.