کراچی(پی این پی)میر رضا کی موت کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے تفیشی افسر کے بیان سے قبل وقوعہ کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کمیشن نے فوکل پرسن سندھ حکومت کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ کمیشن نے تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری اور میر رضا کے اہلخانہ کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے مطابق جائے وقوعہ کا جائزہ کمیشن کی رپورٹ میں سفارشات مرتب کرنے میں اہم ثابت ہوگا، ڈی ایس پی سراج لاشاری اور سی پی ایل سی نمائندے کاشف کا بیان 7 اکتوبر کو ریکارڈ کیا جائے گا۔
کمیشن نے کیس میں مشکوک گاڑیوں کے حوالے سے صحافیوں سے 6 اکتوبر کو بریفنگ طلب کرلی۔کمیشن کے مطابق کیس میں مشکوک گاڑیوں کے حوالے سے تحقیقاتی صحافیوں نے شاندار کام کیا ہے، پولیس نے اس نکتے پر بہت کم کام کیا ہے۔
PNP
Comments are closed.