by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور کے جناح ہسپتال کی ایمر جنسی سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) لاہور کے جناح ہسپتال میں سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا،

جو خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے آپریشن تھیٹر کی کٹ پہنے گھوم رہا تھا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں موجود تھا اور اس نے آپریشن تھیٹر میں استعمال ہونے والی کٹ پہن رکھی تھی۔ہسپتال کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو اس کی سرگرمیاں مشکوک محسوس ہوئیں، جس پر اسے روک کر پوچھ گچھ کی گئی۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ شخص ڈاکٹر نہیں اور نہ ہی جناح ہسپتال کا ملازم ہے۔

سکیورٹی اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر مقامی چوکی پولیس کے حوالے کردیا۔ اس کے قبضے سے شناختی کارڈ اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار شخص مالدیو ہزارہ کا رہائشی ہے اور اس کے شناختی کارڈ پر نام رمضان درج ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

PNP

Comments are closed.