by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا

سرگودھا(پی این پی)سرگودھا کے قصبہ واڈھی اڈا کے قریب گھریلو تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گھر کے دروازے پر دستک دی، باپ نے دروازہ کھولا تو ملزم نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔

PNP

Comments are closed.