پی ٹی آئی لانگ مارچ، سانپ کے ڈسنے سمیت مختلف واقعات میں 4اہلکار جاں بحق
اٹک(پی این پی)پی ٹی آئی لانگ مارچ، سانپ کے ڈسنے سمیت مختلف واقعات میں 4اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اٹک میں تعینات پولیس اہلکار سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک پولیس ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کی سیکیورٹی کیلئے تعینات پولیس اہلکاروں میں سے اب تک 4اہلکار مختلف واقعات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
PNP
Comments are closed.