کراچی کے متعدد علاقوں میں رات گئے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جو ڈیڑھ گھنٹے بعد بحال ہو گیا۔
کراچی کے علاقے منگھوپیر، کیماڑی، نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، لائنز ایریا، لیاری، قائد آباد اور گلشنِ حدید سمیت متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوئی تھی۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ای ایچ ٹی نیٹ ورک میں ایک مختصر دورانیے کے لیے تعطل پیش آیا جس سے چند علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔
ترجمان کے مطابق چند متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کی جا چکی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے زیادہ تر حصوں میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق ہے۔
PNP
Comments are closed.