کراچی(پی این پی)کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں گھر پر 4 مسلح ڈاکوؤں نے واردات کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں چاند بنگلے کے قریب گھر میں چار مسلح ملزمان ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تو اہلخانہ نے شور مچا دیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں بھائی ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے، جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے دو خول بھی ملے ہیں، واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
جاں بحق شخص کے بھائی عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بھائیوں سمیت فروٹ کا کاروبار کرتے ہیں، مقتول عامر تین بچوں کا باپ تھا جبکہ ان کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے ہے۔
پولیس کے مطابق ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق شخص کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.