چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطے کی تردید کردی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا مولانا فضل الرحمان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی ان سے ٹیلیفون پر کوئی گفتگو ہوئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوشش ہے کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو، کسی بھی اقدام کےخلاف جواب دینےکے لیے پی ٹی آئی نےصف بندی کر رکھی ہے، لانگ مارچ سے قبل کبھی نہیں کہا کے پی حکومت دہشت گردی کےخلاف اقدامات نہیں کر رہی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ دہشت گردی ہے تو اس کے خلاف ایکشن کریں، دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کے لیے پالیسی ضرور ہونی چاہیے، تاکہ عوام ساتھ ہوں۔
PNP
Comments are closed.