ابوظہبی (2 دسمبر 2023) ابوظہبی ٹی 10 کے 11 ویں میچ میں دہلی بلز نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چنئی بریوز کو 65 رنز سے شکست دیدی ۔ جانسن چارلس (40)، جیمز ونس (37) اور کپتان روومین پاول (35) کی عمدہ اننگز کی بدولت دہلی بلز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں چنئی کی بیٹنگ لائن بکھر گئی اور دہلی بلز کی جارحانہ بولنگ کے سامنے کوئی بھی بلے باز نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم 8.5 اوورز میں 61 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ چنئی کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 8، نوین الحق نے 22، محمد روہت نے 14 رنز دیکر 2 اور روی بوپھارہ نے 4 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی