ابوظہبی:ٹی 10 لیگ نئے کھلاڑیوں کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے سے کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں میں بھی گزشتہ 3 برس سے ٹی 10 کھیل رہا ہوں اور پر عزم ہوں کہ اچھا کھیل پیش کرکے کیریئر بناؤں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی نئے ابھرتے کرکٹ اسٹار کرنل آف کرکٹ محمد زاہد نے ابوظبی میں جاری ٹی 10 لیگ کے دوران اپنے انٹرویرمیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی 10 ایک اچھا فارمیٹ ہے اور بطور باولر وہ اسے انجوائے کررہے ہیں ۔ ٹی 10 ایک مختصردورائیے کا تیز ترین کھیل ہے اس میں بہترین باؤلنگ کرنا ہوتی ہے ۔ ان کی کوشش ہے کہ باؤلنگ میں بہترین مہارت کا استعمال کروں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی موجودگی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔ پی ایس ایل بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنا ایک خواب ہے کیونکہ اپنے ملک کی لیگ میں شہولیت کی بات ہی الگ ہے لاہورز قلندر کی ٹیم نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا اور ٹی 10 میں پہلی بار قلندرز کی طرف سے کھیلا تھا۔ تاہم اگر موقع ملا تو پی ایس ایل میں بہترین کاردگی دکھاؤں گا ۔ واضح رہے کہ کرنل زاہد اس سے کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور ان کا نام آئندہ پی ایس ایل کی ڈرافنٹنگ لسٹ میں شامل ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا