لاہور(نیوزڈیسک)عام انتخابات نزدیک آتے ہی مختلف سیاسی جماعتوں میں رابطوں میں تیزی آنے لگی، مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت حسین عملی سیاست میں آگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چودھری شجاعت حسین کی مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کے گھر پہنچے۔ جہاں دونوں رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کا آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں مشاورت ہوئی۔
قبل ازیں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔
ملاقات میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ بلوچستان میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان ہمارا دل ہماری جان ہے، بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کا ناگزیر تقاضا سمجھتے ہیں، 16 ماہ کی حکومت کے دوران سب سے زیادہ مرتبہ بلوچستان گیا، دوبارہ موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش اسکولوں کا جال پھیلائیں گے، بلوچستان ملکی معاشی ترقی کا مستقبل میں محور و مرکز ثابت ہوگا۔
جعفر خان مندوخیل نے ایون فیلڈ ریفرنس میں پارٹی قائد محمد نواز شریف کی بریت پر مبارک پیش کی۔ پارٹی صدر شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے اظہار پر جعفر خان مندوخیل کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کے لئے ان کے جذبے کو سراہا۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔