by Rao Imran Suleman
Rao Nama

غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے ایس ای سی پی کا نیا یونٹ قائم

— فائل فوٹو

ایس ای سی پی نے غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے نیا یونٹ قائم کر دیا۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کارپوریٹ انٹیلی جنس یونٹ قائم کر دیا گیا ہے جو مشکوک مالیاتی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے یونٹ کے قیام سے عوام کی جمع پونجی خطرے میں ڈالنے والی اسکیموں کی بروقت نشاندہی ہو گی، پونزی اور پرامڈ اسکیموں، بغیر لائسنس ڈپازٹ لینے اور قرض دینے والی کمپنیوں کی نگرانی کی جائے گی، سوشل میڈیا، ڈیجیٹل اشتہارات، خبروں میں مشکوک سرگرمیوں کا سراغ لگائیں گے۔

چیئرمین ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ فراڈ کی بروقت نشاندہی سے سرمایہ کاروں کو نقصان سے بچانے میں مدد ملے گی، اوپن سورس معلومات کو ریگولیٹری ثبوتوں میں بدل کر رسک پر مبنی مانیٹرنگ کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق کارپوریٹ انٹیلی جنس یونٹ براہ راست چیئرمین ایس ای سی پی کی نگرانی میں کام کرے گا۔



PNP

Comments are closed.