by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کرکوک میں بم دھماکہ، عراقی فوج کے بریگیڈیئر جاں بحق

بغداد: عراق کے شہر کرکوک میں بم دھماکے سے عراقی فوج کے بریگیڈیئر اور ایک فوجی جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی فوج کا کہنا ہے کہ دھماکے میں عراقی فوج کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سڑک کنارے نصب بم میں فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔فوجی گاڑی کرکوک میں داعش ٹھکانوں کے سرچ آپریشن میں شامل تھی۔

خیال رہے کہ یہ رواں ماہ عراقی سیکیورٹی فورسز پر دوسرا حملہ ہے۔

PNP

Comments are closed.