بیجنگ : بیجنگ میں منعقدہ چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2026 کے سالانہ اجلاس میں تقریباً ایک سو کثیر القومی کمپنیوں کے سربراہان نے چین کے ساتھ “موسمِ بہار کی ملاقات” میں شرکت کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ تیزی سے مشرق، خصوصاً چین کی جانب مبذول ہو رہی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ وہی ہے جس کا اظہار چین کے وزیرِاعظم لی چھیانگ نے اپنے کلیدی خطاب میں کیا کہ چین دنیا کے لیے “اعتماد کا ستون ” اور “استحکام کا مرکز” بننے کے لیے پرعزم ہے۔یہ استحکام اور پیش بینی چین کی مستقل مزاج حکمت عملی سے جڑی ہے، جہاں ایک جامع منصوبہ بندی کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھایا جاتا ہے۔ وائکنگ کروز چائنا کے منیجنگ ڈائریکٹر ٹانگ بوون نے کہا کہ چینی حکومت کی منصوبہ بندی میں دور اندیشی اور یقین دہانی نمایاں ہے، جو کمپنیوں کو سرمایہ کاری بڑھانے کا حوصلہ دیتی ہے۔اسی طرح چین کی وسیع منڈی بھی عالمی کمپنیوں کے لیے پرکشش ہے۔ امریکی کمپنی فیڈایکس نے لاجسٹکس کے شعبے میں مواقع دیکھے، سنگاپور کی ول مار انٹرنیشنل نے اجناس کی منڈی میں وسعت کا اندازہ لگایا، جبکہ سوئٹزرلینڈ کی نیسلے نے چین میں ابھرتے ہوئے صارفین کے نئے رجحانات کو محسوس کیا۔مزید برآں، چین کی مضبوط اختراعی صلاحیت بھی عالمی توجہ کا مرکز ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے نزدیک چین اب صرف “دنیا کی فیکٹری” نہیں بلکہ جدید اطلاقی اختراعات کا ایک اہم عالمی مرکز بن چکا ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق چین مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی کے تجربات اور رجحانات کا اہم مرکز بن سکتا ہے۔موجودہ حالات میں چین کی معیاری ترقی کی رفتار مضبوط ہے اور اس کی معیشت مزید کھل رہی ہے۔ کثیر القومی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر اگرچہ یکطرفہ پالیسیوں اور تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم تعاون اور مشترکہ ترقی کی قوتیں بدستور غالب ہیں، اور کھلا تعاون ہی اس دور کا بنیادی رجحان ہے۔
Trending
- عامر خان کی تیسری شادی پر شیکھر سمن نے کیا کہا؟ تبصرہ وائرل
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- ‘اسٹار وار: دی مینڈلورین اینڈ گروگو’ کو خصوصی بونس مواد کے ساتھ ہوم ریلیز کی تاریخ ملتی ہے۔
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر