ابوظہبی (10 دسمبر 2023) یواے ای کے وزیر برائے رواداری و بقائے باہمی اور امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزت مآب شیخ نھیان مبارک آل نھیان نے ابوظہبی ٹی 10 فائنل دیکھا اور میچ سے قبل خطاب کیا جس میں انہوں نے ٹورنامنٹ کے منتظمین کو ابوظی میں کامیاب ایڈیشن پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ رواں ابوظہبی ٹی 10 میں اچھا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے ۔ یہ مقابلے خوشی کی علامت ہیں ہم سب کو لطف اندوز اور جشن کے جذبے کے ساتھ ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں ۔ کرکٹ ایک بین الاقوامی کھیل ہے جو یواے ای کی عالمی برادری میں کافی رج بس چکا ہے ۔ اپنے ملک کے قیادت اور عوام کے تعاون کی بدولت ہم امارات کرکٹ بورڈ میں اس ٹورنامنٹ کو ہر جگہ کرکٹ شائقین تک پہنچانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کا کھیل اہم اقدار کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو یواے ای میں ہمارے لئے ضروری ہیں. کرکٹ لگن، صبر، تعاون، توازن، محتاط، ارتکاز، تکنیک، فیصلہ، نظم و ضبط، جرأت، تہذیب اور ٹیم ورک کا تقاضا کرتی ہے۔ صدر صاحب السمو شیخ محمد بن زید آل نھیان کی قیادت میں امارات کرکٹ بورڈ میں ہم تمام اقدار اور اصولوں کو اپناتے ہیں۔ میں ان سبھی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مقابلہ کا اچھے طریقے سے انعقاد کرنے میں مدد کی ۔ ہم اسپانسرز، کھلاڑیوں ، امپائرز، ریفریز اور کمنٹیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ابوظبی ٹی 10 کو کامیاب بنانے میں اپنی محنت ، لگن اور عزم سے کام کیا۔ ابوظہبی ٹی 10 کے فائنل سے قبل ایک شاندار کنسرٹ بھی سہوا جس میں نیہا ککڑ نے شائقین کو اپنے فن سے محظوظ کیا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا