by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آگے بڑھنے کا راستہ سیاسی ہی ہے، مذاکرات نہ کرنے سے بانی چیئرمین کا نقصان ہو رہا ہے:علی محمد خان کھل کر بول پڑے

 اسلام آباد ( پی این پی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کا راستہ سیاسی ہی ہے، مذاکرات نہ کرنے سے بانی چیئرمین کا نقصان ہو رہا ہے۔

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ ہم سے بہت سے مواقع ضائع ہوئے ہیں، محسن نقوی کی دوبارہ مذاکرات کی دعوت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ مذاکرات نہ کرنے سے بانی پی ٹی آئی کا نقصان ہو رہا ہے، آگے بڑھنے کا راستہ سیاسی ہی ہے۔اگر اُس رات مذاکرات کامیاب ہو جاتے تو بانی پی ٹی آئی کی بہنیں صبح تک رہا ہو جاتیں۔



PNP

Comments are closed.