کراچی (نیوزڈیسک)ڈراما سیریل “تیرے بن” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے معروف اداکار وہاج علی رواں سال کی ایشیاء کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ایک مشہور اخبار ’ایسٹرن آئی‘ نے معروف اداکار وہاج علی کو ’نمبر ون پاکستانی اسٹار‘ قرار دے دیا اور اس کے ساتھ ہی برطانوی اخبار نے 2023ء کی’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست بھی جاری کردی ہے۔
’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ایشیاء کی اُن شوبز شخصیات کے نام شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے 2023 میں فلم، ٹی وی، سوشل میڈیا، موسیقی اور ادب سمیت مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے مقبولیت حاصل کی ہے۔
فہرست کے مطابق پاکستانی اداکار وہاج علی نے 2023ء کی’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے، اس کامیابی کے بعد وہاج علی نے کئی نامور ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
برطانوی اخبار کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پہلے نمبر پر ہیں، اُنہوں نے یہ پوزیشن رواں سال اپنی دو سُپر ہٹ فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کی وجہ سے حاصل کی۔
رپورٹ کے مطابق 2023ء کی’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست میں وہاج علی کے علاوہ دیگر پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں جن میں سجل علی، احد رضا میر، یمنیٰ زیدی، حدیقہ کیانی، عروج آفتاب اور بلال عباس خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وہاج علی رواں سال ڈراما ’تیرے بن‘ میں مرتسم کے کردار اور ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے سبب شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، وہ ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہوچکے ہیں۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔