کراچی(پی این پی)کراچی میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس سامنے آ گیا، 50 سال کے مشتبہ مریض کا تعلق نوابشاہ سے ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کو کل کراچی کے جناح ہسپتال لایا گیا تھا جس میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں، جس کے بعد مریض کو جناح ہسپتال سے سندھ انفیکشیئس ڈیزیزز ہسپتال بھیج دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
مریض کے اہلخانہ کے مطابق اُسے پہلے ہی گردوں کی بیماری لاحق ہے، مریض کی بیرونِ ملک کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔
ذرائع محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں منکی پاکس کے 40 سے زائد کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔
PNP
Comments are closed.