اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے امکان کو رد کردیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں، کچھ بھی ہوجائے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ٹکٹوں سے متعلق منگل اور بدھ کو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کروں گا اور سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کریں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آر اوز کے فیصلوں پر عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، بلے کا نشان چھینا گیا تو جمہوریت کا نقصان اور پی ٹی آئی کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 550 سے زیادہ امیدواروں کےکاغذات نامزدگیوں کی درخواستیں مسترد ہوئیں جن میں سے تحریک انصاف کے 380، (ن) لیگ کے 28 جب کہ پیپلزپارٹی کے 40کاغذات مسترد ہوئے، یقینا کچھ ٹیکنیکل پوائنٹ بھی اٹھائے گئے ہیں کہ نومینشن فارم پر سائن موجود نہیں ہے۔
Trending
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔