نوٹو (نیوزڈیسک) جاپان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن (این ایچ کے) کے مطابق یکم جنوری کی سہ پہر چار بجکر اٹھارہ منٹ پر جاپان کے ایشیکاوا پریفیکچر کے علاقے نوٹو میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ، جس کا مرکز زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔اس سے قبل اسی دن کی سہ پہر تین بجکر دس منٹ پر جاپان کے شہر ہونشو کے مغربی ساحل پر 7.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
جاپان کے محکمہ موسمیات نے ایشیکاوا پریفیکچر کے علاقے نوٹو کے لیے بڑے پیمانے پر سونامی کی وارننگ جاری کی ہے اور اس وقت سونامی کی زیادہ سے زیادہ اونچائی 5 میٹر تک ہونے کا امکان ہے۔ این ایچ کے اور دیگر ذرائع ابلاغ زلزلے اور سونامی کے بارے میں معلومات نشر کر رہے ہیں اور مقامی لوگوں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ فوری طور پر خطرناک علاقوں سے نکل جائیں۔اطلاعات کے مطابق شدید زلزلے کے اثرات کے باعث جاپان میں کئی مقامات پر سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔