ممبئ:بالی وڈ میں کنگ خان کا لقب پانے والے اداکار شاہ رخ خان نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2023 شاہ رخ خان کیلئے ایک کامیاب ترین سال رہا ہے جس میں انہوں نے سال کے آغاز سے ہی ایک کے بعد ایک تین بلاک بسٹرز فلمیں کیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان نے جنوری میں فلم پٹھان سے ناصرف لوگوں کے دل جیتے بلکہ اچھا بزنس بھی کیا اس کے بعد فلم جوان بھی ان کے مداحوں کو کافی پسند آئی۔
شاہ رخ خان کے سال 2023 کا اختتام ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی سے ہوا جس نے بڑے پردے پر خوب دھمال مچایا اور ان تینوں فلموں نے مل کر ایک سال میں 2 ہزار 500 کروڑ کا بزنس کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریڈ اینالسٹ رمیش بالا کا بتانا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ایک سال میں 2500 کروڑ کمانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔