by Rao Imran Suleman
Rao Nama

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

—فائل فوٹو 

مشرقِ وسطیٰ اور روس و یوکرین کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت کے باعث جمعرات کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1 ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1.14 ڈالر کمی کے بعد 91.62 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 1.04 ڈالر کمی کے بعد 85.49 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

نسان سیکیورٹیز کے چیف اسٹریٹجسٹ ہیرویوکی کیکواکا کے مطابق روس یوکرین جنگ بندی کی کوششوں اور ایران جنگ میں مزید شدت نہ آنے کی توقعات نے قیمتوں پر دباؤ ڈالا ہے جبکہ آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان نہیں۔

ادھر ابوظہبی میں روس اور یوکرین کے مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا تاہم علاقائی تنازعات پر اختلافات برقرار ہیں۔

دوسری جانب ایرانی سیکیورٹی چیف محسن رضائی نے افزودہ جوہری مواد ملک سے باہر بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ امریکا کے مزید حملوں کے سنگین نتائج ہوں گے جبکہ امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے لیے جوہری معاملات کو ابتدائی مذاکرات میں شامل کرنا ضروری ہے۔



PNP

Comments are closed.