by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی گاڑی سعودی عرب میں حادثے کا شکار

کراچی (پی این پی) سعودی عرب میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما رؤف صدیقی کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ رؤف صدیقی عمرے کی ادائیگی کیلیے فیملی کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔ ان کی گاڑی کو فیملی کے ہمراہ مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔

 فیملی کے مطابق رؤف صدیقی اور ان کے بچے محفوظ رہے تاہم ان کی اہلیہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہیں۔



PNP

Comments are closed.