کراچی(پی این پی) سندھ حکومت نے سرکاری محکموں کی روایتی گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جیو نیوز کے مطابق سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے کفایت شعاری کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری محکموں کی روایتی گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں محکمہ داخلہ، اینٹی کرپشن، اسٹیبلشمنٹ اور جامعات و بورڈز کے لیے گاڑیوں کی خریداری کا بھی فیصلہ کیا گیاجب کہ اس بات پر بھی زور دیا گیا ہےکہ سرکاری گاڑیوں کی خریداری میں بھی ای وی کو ترجیح دی جائے گی۔
اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ایندھن کے اخراجات اور سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہوگا، سرکاری اداروں کو بھی ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنانی چاہیے۔
PNP
Comments are closed.