ابوظہبی :ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹام بینٹن نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں اپنا نام درج کر لیا ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جس کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے ٹیبل میں سرفہرست ڈیزرٹ وائپرز کو 154 رنز سے شکست دیدی۔ بینٹن نے آندرے فلیچر کے ساتھ مل کر متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر ٹی 20 میں کسی بھی وکٹ کے لئے 198 رنز کی سب سے بڑی شراکت قائم کی۔ آندرے فلیچر 96 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بینٹن نے 105 رنز کی اننگز کھیل کر ایم آئی ایمریٹس کو 2 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز پر پہنچایا۔ جواب میں وائپرز صرف 74 رنز ہی بنا سکے جو ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے تین سیزن میں سب سے کم اسکور ہے محمد روہید نے دوسرے اوور میں فخر زمان کو صرف 7 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ روہید نے بعد میں سیم کرن اور اعظم خان کو بھی آؤٹ کیا اور 24 دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔فضل الحق فاروقی نے ایلیکس ہیلز کی وکٹ حاصل کی جبکہ الزاری جوزف نے ڈین لارنس اور ایڈم ہوز کو آؤٹ کرکے وائپرز کو پاور پلے کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 32 رنز تک محدود کردیا ۔صرف 2 بلے بازوں نے ڈبل فیگر عبور کرسکے اور وائپرز 12.3 اوورز میں 74 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے ڈین موسلے نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاروقی اور الزاری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا