نیویارک(نیوزڈیسک)بوئنگ نے تمام ملازمین کے لیے سیفٹی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں بوئنگ 737 میکس 9 حادثے کے حوالے سے بوئنگ کے سی ای او ڈیو کیلون نے کہا کہ بوئنگ کو پہلے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا ہوگا اور اس مسئلے سے مکمل طور پر شفاف طریقے سے نمٹا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ بوئنگ اس حادثے کی تحقیقات کرنے والے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر بوئنگ 737 میکس 9 کے مناسب معائنے کو یقینی بنایا جا سکے۔
یاد رہے کہ امریکہ کی الاسکا ایئر لائنز کا بوئنگ 737 میکس 9 مسافر طیارہ جس نے 5 جنوری کو شہر پورٹ لینڈ سے اڑان بھری تھی، کچھ ہی دیر بعد اس کا بائیں ونگ کی جانب کا پینل اکھڑ گیا جس کی وجہ سےجہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے 6 تاریخ کو بوئنگ 737 میکس 9 مسافر طیاروں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا جو امریکی ایئرلائنز کے ذریعہ یا امریکہ کی حدود میں چلائے جاتے ہیں ۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔