ٹوکیو(نیوزڈیسک) جاپان کے ایشیکاوا پریفیکچر کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق نوٹو کے علاقے میں آنے والےحالیہ زلزلے سے اب تک 213 افراد ہلاک، 567 زخمی اور 52 لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی حکومت نے کابینہ کے اجلاس میں جزیرہ نما نوٹو کے زلزلے کو “انتہائی سنگین آفت” قرار دینے اور انفراسٹرکچر اور زرعی رقبے کی بحالی کے منصوبوں کے لئے قومی سبسڈی کی شرح میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اشیکاوا پریفیکچر میں 1825 مکانات منہدم ہوگئے یا انہیں شدید نقصان پہنچا۔ جاپان کے علاقے نوٹو میں آنے والے زلزلے کے بعد سےاب تک 26 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔لوگوں کی بھیڑ اور صاف پانی کی کمی سمیت دیگر عوامل کے باعث پناہ لینے والوں میں وبائی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔