اسلام آباد(نیوزڈیسک)آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے الیکشن 2024 کے التوا سے متعلق قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی۔
سینیٹر ہدایت اللہ عام انتخابات کے التوا کے لیے متحرک ہوگئے ہیں اور ان کی جانب سے ایک قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی ہے جس میں الیکشنز کو تین ماہ تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سینیٹ میں انتخابات کے التواء کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی تھی جسے ایوان میں موجود ممبران کی اکثریت نے منظور بھی کر لیا تھا۔
جمعہ کے روز سیکورٹی چیلنجز کے پیش نظر ایوان بالا میں عام انتخابات تین ماہ کے لئے ملتوی کرنے کی دوسری قرارداد سینیٹ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم قرارداد پر سینیٹر ہدایت اللہ کے علاوہ کسی اور سینیٹر کے دستخط نہیں ہے۔
قرارداد کے مسودے کے مطابق ایوان بالا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ پر زور دیتا ہے کہ وہ انتخابات کے پرامن انعقاد پر ہمدردانہ غور کرے۔
سینیٹر ہدایت اللہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں حالیہ پرتشدد حملوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
Trending
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
- ای سی بی کا وائٹ اور ریڈ بال کوچنگ اسٹافس کا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔