by Rao Imran Suleman
Rao Nama

خوراک سے بھری گاڑی روکنے کا بے بنیاد الزام لگایا گیا، آئی جی آزاد کشمیر

اسکرین گریب/ جیو نیوز 

آئی جی آزاد کشمیر لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر کشمیر کی صورتحال سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں، خوراک سے بھری گاڑی روکنے کا بے بنیاد الزام لگایا گیا، آزاد کشمیر پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہے۔

مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی آزاد کشمیر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے نئے سے نئے بیانیے بنائے جاتے ہیں، جھوٹی اور جعلی خبریں آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے، عوام کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے تصدیق لازمی کریں، غیر ملکی نشریاتی ادارے نے اپنی خبر میں بے بنیاد اور حقائق کے منافی الزام لگائے۔

آئی جی آزاد کشمیر نے کہا کہ راولا کوٹ کے کچھ علاقوں کے سوا آزاد کشمیر کےتمام راستے کھلے ہوئے ہیں، کالعدم تنظیم کے ارکان راستے بند اور خوراک لے جانے والی گاڑیوں کو لوٹتے اور ڈرائیوروں پر تشدد کرتے ہیں۔



PNP

Comments are closed.