لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے رہنماؤں سردار ایاز صادق اور شیخ روحیل اصغر کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم کا تنازع بالآخر حل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے دونوں رہنماؤں نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی تھی تاکہ دونوں کے درمیان ٹکٹوں کے تنازع کو حل کیا جا سکے اور نواز شریف نے دونوں رہنماؤں کے گلے شکوے بھی ختم کر دیے تھے۔
دونوں لیگی رہنماؤں کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ حل ہو گیا ہے، شیخ روحیل اصغر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے الیکشن لڑیں گے۔ایاز صادق ن لیگ کے ٹکٹ پر این اے 120 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔
سمیرا ملک نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 87 خوشاب سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گی۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔