اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے امریکہ سے فلسطینی ریاست کے قیام پر رضامندی کا عہد نہیں کیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اس دن ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تردید کی گئی کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر بائیڈن سے وعدہ کیا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا امکان موجود ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن کے ساتھ کال کے دوران نیتن یاہو نے اپنے مستقل موقف کا اعادہ کیا کہ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے خاتمے کے بعد اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر جامع سیکیورٹی کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تاکہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل کو مزید کوئی خطرہ لاحق نہ ہو ۔
امریکی حکومت نے 19 تاریخ کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ بائیڈن کی نیتن یاہو کے ساتھ اسی روز فون پر بات ہوئی، اور دونوں فریقوں نے اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے “دو ریاستی حل” کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا۔ عالمی برادری کا عمومی خیال یہی ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کا واحد راستہ “دو ریاستی حل” کے نفاذ میں مضمر ہے، یعنیٰ 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد مملکت فلسطین کا قیام، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو، مکمل خودمختاری کا حامل ہو ،تاکہ بنیادی طور پر اسرائیل اور فلسطین کے لیےپرامن بقائے باہمی کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔