شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جلد شمالی کوریا کے دورے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی وزیر خارجہ چوے سون ہوئی کی قیادت میں ایک سرکاری وفد نے 15 سے 17 جنوری تک روس کا سرکاری دورہ کیا۔ دونوں فریقوں نے جزیرہ نما کوریا اور شمال مشرقی ایشیا جیسے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر گہرائی سے تزویراتی بات چیت کی اور اتفاق رائے پایا۔ فریقین نے شمالی کوریا اور روس کے بنیادی مفادات کے تحفظ اور خود انحصاری اور انصاف پر مبنی ایک نئے کثیر قطبی بین الاقوامی نظام کے قیام کے لئے تزویراتی اور تیکنیکی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ۔
اعلامیےمیں یہ بھی کہا گیا کہ روسی صدر پوتن نے ایک بار پھر شمالی کوریا کے چیئرمین کم جونگ ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مناسب وقت پر پیانگ یانگ کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور جلد از جلد شمالی کوریا کا دورہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔