اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی ہے مگر اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
ماہرین فلکیات کے مطابق یکم رمضان المبارک 11 مارچ 2024 کو ہوگا، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔ دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان کا استقبال کریں گے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ 2024 سے رمضان سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا، اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اور پھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔
ماہرین نے فلکی حساب سے پاکستان، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان جلد ہی رمضان کے مقدس ماہ کے لیے تیاریاں شروع کر دیں گے کیونکہ رمضان میں صرف 2 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلکی حساب سے سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا اور اس سال رمضان 26 برس کے بعد سردیوں میں آرہا ہے، ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق سردیوں کا موسم 22 دسمبر سے شروع ہوا اور یہ 20 مارچ تک جاری رہے گا۔
مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوں گے، اس سال روزے کا دورانیہ 12 اور 17 گھنٹے سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، خلیجی خطے اور مشرق وسطیٰ جیسے سعودی عرب اور مصر میں روزے کے اوقات کی حد ممکنہ طور پر مقام کے لحاظ سے 13 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوگی۔
ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہونے کی توقع ہے، عرب میڈیا کے مطابق 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔
Trending
- بشریٰ انصاری پر سپورٹ نہ کرنے کا الزام، زارا نور نے اپنے بیان کی وضاحت کردی
- ایران نے حوثیوں کی کارروائیوں سے لاتعلقی ظاہر کردی
- لانگ مارچ: علی امین گنڈاپور کا 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان
- ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- بھارتی اداکارہ نصرت بھروچا انڈونیشیا میں حادثے کا شکار، اسپتال منتقل
- دبئی سے لندن جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
- چمن: قدیمی قبرستان کے قریب کباڑ مارکیٹ میں لگی آگ بجھا دی گئی
- ’لیڈی اے‘ کے گلوکار چارلس کیلی خون کے کینسر میں مبتلا
- برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت پہلی بار 2 پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئی
- ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب ایسا نہیں چلے گا، وزیر دفاع
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔