دبئی :پاکستانی سابق بالر اور لیگ کے سفیر شعیب اختر نے محمد وسم کو بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔ انہوں نے یوای اے کی کرکٹ پر لیگ کے اثرات پر بھی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس نے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم دیا ہے ہم نے یواے ای کے محمد وسیم کو عالمی معیار کے گیند بازوں کو شکست دیتے ہوئے دیکھا۔ وہ بلاشتہ بہترین کھلاڑی ہے۔ یہ وہ تعاون ہے جو آئی ایل ٹی 20 نے فراہم کیا ہے۔ یواے ای کی ٹیم کے لیے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے اور چند سال میں آپ اسے دنیا کے نقشے پر دیکھ سکیں گے۔
شعیب اختر نے کہا کہ یواے ای میں شائقین ہمیشہ پرجوش رہتے ہیں اور ٹورنامنٹ بہت اچھا چل رہا ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہ ہر سال بڑا اور بہتر ہو رہا ہے۔ مجھے سفیر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرنے پر خوشی ہے۔
فاسٹ بولر نے مقامی ٹیلنٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 دہائی میں میں یہاں بہت کرکٹ ہوئی ہے۔ مقامی کرکٹ کی کمی تھی تاہم آئی ایل ٹی 20 نے اسے بھی پورا کردیا ۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔