نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کے بحران میں ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے معاملے پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔ چین کے نمائندے نے یوکرین بحران میں متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ براہ راست بات چیت کریں اور مذاکرات کو دوبارہ شروع کریں۔
امورِ تخفیف اسلحہ کے لیے اقوام متحدہ کے نائب نمائندے ایبو نے یوکرین کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہتھیاروں کی کسی بھی قسم کی منتقلی کو بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہنے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں ، انہوں نے یوکرین میں میدان جنگ میں کلسٹر بم کے استعمال کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتےہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ جتنی جلدی ہو ، کلسٹر بم کے استعمال کی ممانعت سے متعلق کنونشن میں شامل ہوں۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے کہا کہ یوکرین کا بحران طویل اور پیچیدہ ہو چکا ہے اور چین کو اس پر دکھ اور تشویش ہے۔ چین تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ جلد از جلد براہ راست رابطے کریں، مذاکرات دوبارہ شروع کریں اور جنگ بندی کے لیے اتفاق رائے پیدا کریں۔ چین امن و انصاف کے ساتھ کھڑا رہے گا اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Next Post