بیجنگ(نیوزڈیسک) اطلاعات کے مطابق امریکہ، چین روس تعاون کی بنیاد پر کچھ چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین بحران کے معاملے پر چین ہمیشہ امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہا ہے۔ چین نے اس بحران کو کبھی نظر انداز نہیں کیا اور نہ ہی اس سے کوئی فائدہ اٹھ رہا ہے۔
ماؤ نینگ نے نشاندہی کی کہ چین کو دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ معمول کا تعاون کرنے کا حق حاصل ہے۔چین نےہمیشہ بین الاقوامی قانون کی بنیاد اور اقوام متھدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر یکطرفہ پابندیوں اور دائرہ اختیار سے باہر ہر قسم کے اقدامات کی مسلسل مخالفت کی ہے ۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین، چینی کمپنیوں کے جائز اور قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
Trending
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔