بیجنگ(نیوزڈیسک)14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس وفد کے ترجمان وو چیان نے کہا کہ رواں سال چین کے قومی دفاعی بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جو شفاف، معقول اور معتدل ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت، قومی دفاع کی تعمیر اور معاشی تعمیر کی مربوط ترقی کے اصول پر عمل پیرا ہے اور قومی دفاعی اخراجات کے پیمانے کامنطقی طور پر تعین کرتی ہے. حالیہ برسوں میں، قومی خودمختاری، سلامتی ، ترقیاتی مفادات کے تحفظ اور چینی خصوصیات کے ساتھ فوجی اصلاحات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، چینی حکومت نے پائیدار اور مثبت معاشی وسماجی ترقی کو برقرار رکھتے ہوئے قومی دفاعی اخراجات میں معقول اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے اور قومی دفاع اور معاشی طاقت کی بیک وقت بہتری کو فروغ دیا ہے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دیگر فوجی طاقتوں کے مقابلے میں چین کے دفاعی اخراجات مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی)، قومی مالی اخراجات کے تناسب، فی کس قومی دفاعی اخراجات اور فوجی دفاعی اخراجات کے تناسب کے لحاظ سے نسبتا کم ہیں۔ حقائق ثابت کر چکے ہیں اور ثابت کرتے رہیں گے کہ چین کے محدود دفاعی اخراجات قومی خودمختاری، سلامتی ،ترقیاتی مفادات کے دفاع اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کلی طور پر پرناگزیر ہیں اور چین کی مسلح افواج ہمیشہ عالمی امن کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط قوت رہیں گی۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔