بوآؤ ایشائی فورم میں شریک نا ؤرو کے صدر ڈیوڈ ایڈیون نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں غربت کے خاتمے میں چین کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین کے بہت سے تجربات دوسرے ممالک اور لوگوں کے لئے حوالہ ہیں ۔ 24 جنوری 2024 کو چین اور ناؤرو کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے یہ ناؤرو کے صدر کا چین کا پہلا دورہ ہے۔
ناؤرو کے صدر ڈیوڈ ایڈیون نے کہا کہ بوآؤ فورم فار ایشیا کی سالانہ کانفرنس کا موضوع مختلف ممالک کے رہنماؤں کو عدم جارحیت، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے، جس سے تمام ممالک مستفید ہوں گے ۔
ا ن کا کہنا تھا کہ انہوں نے چین کی معیشت کو دہائیوں سے ترقی کی اعلی سطح برقرار رکھتے ہوئے دیکھا ہے اور ایک ملک کے لئے سالوں کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن چین نے کئی دہائیوں سے نہ صرف اعلیٰ سطحی اقتصادی ترقی حاصل کی ہے بلکہ تقریبا 800 ملین افراد کو غربت سے نکالنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے جو حیرت انگیز ہے. ان کا کہنا تھا کہ چین کے پاس بہت زیادہ تجربہ ہے جس سےدوسرے ممالک اور عوام خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اپنے حالات کی روشنی میں سیکھ سکتے ہیں۔
Trending
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔