فلسطینیوں نے گزشتہ روز 48واں “یوم الارض” منایا ۔ اسی دن، فلسطینیوں اور دنیا بھر کے لوگوں نے اس دن کی یاد میں مظاہرے کیے اور فلسطین پر اسرائیل کے دیرینہ قبضے اور تجاوزات کی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر راملہ میں فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور فلسطینی سر زمین پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی سر زمین کی جدوجہد میں متحد ہیں۔ تمام فلسطینی اور دنیا بھر کے آزاد لوگ اس جدوجہد میں یکساں موقف اپناتے ہوئے غزہ میں ہمارے لوگوں اور غزہ کی مزاحمتی تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ فلسطینی سرزمین کے دفاع اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے دوبارہ حصول کے لیے ہے۔
اس موقع پر مظاہرین نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ جارحیت کی مخالفت کرتے ہیں، ہم دل و جان سے ان کے ساتھ ہیں، ہم فوری جنگ بندی کی امید رکھتے ہیں اور غزہ کے لوگوں کو اپنی مدد کا یقین دلاتے ہیں۔
دنیا کے کئی شہروں میں فلسطینی عوام کی حمایت میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ امریکہ میں نیویارک، برطانیہ میں لندن، اردن میں عمان اور اسرائیل میں دیر خانہ سمیت دیگر مقامات پر مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اورغزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
Trending
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔