بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں فرانسیسی وزیر خارجہ اسٹیفن سیجورن سے ملاقات کی۔
چینی میڈیا کے مطابق ملاقات میں لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے جس پر صدر شی جن پھنگ اور صدر میکرون نے مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس “ڈی کپلنگ” کی مخالفت کرتا ہے، ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، اور فرانس-چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔