بیجنگ(نیوزڈیسک)سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نےچین کے جنوبی صوبہ گوانگ سی میں لاؤس کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سلومکسے کوماسیتھ کے ساتھ ملاقات کی۔
چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ چین، دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اسٹریٹجک اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین-لاؤس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے لاؤس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ، آسیان کےعارضی چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینے میں لاؤس کی مکمل حمایت کرتا ہے اور لاوس کے ساتھ علاقائی امن و ترقی کی مجموعی صورت حال کا مشترکہ طور پر تحفظ کرنے پر تیار ہے ۔
سلو مکسے کوما سیتھ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین نئی معیاری پیداواری صلاحیت کی ترقی اور چینی طرز کی جدیدیت کے فروغ کے ذریعے مزید خوشحال اور طاقتور بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاؤس -چین ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے ایکشن پلان کا نیاورژن نافذ کرنے اور لاؤس-چین ریلوے کے زیادہ سے زیادہ اقتصادی اثرات کو فروغ دینے کے لیے لاوس ، چین کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے.
فریقین نے جنوبی بحیرہ چین اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔